لاہور( خصوصی نامہ نگار) قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت قرار دینے کے 50 سال مکمل ہونے پر مینار پاکستان لاہور میں 7 ستمبر کو ہونیوالی تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس یوم الفتح گولڈن جوبلی کے انعقاد کا این او سی جاری ہوچکا ہے۔ ختم نبوت گولڈن جوبلی منانے کیلئے احباب کرام تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ کانفرنس کے حتمی انتظامات اور جملہ امور کا جائزہ لینے کیلئے شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا مرکز ختم نبوت لاہورمیں پہنچ چکے ہیں۔ مبلغین اور رضاکاروں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مرکزی ناظم نشریات اور کانفرنس کے منتظم اعلی مولانا عزیز الرحمن ثانی نے کہا پی ایچ اے نے مینار پاکستان گراؤنڈ کے تمام اہم گیٹس کو باقاعدہ اوپن کردیا ہے۔ لاہور ضلعی انتظامیہ ایس پی،ایس ایس پی اور سیشل برانچ کے فرض شناس افسران نے ٹریفک پلان اور فول پروف سکیورٹی پلان کی بابت بھی اجلاسسز اور باہمی مشاورت ومعاملات پر تمام تر امور فائنل کرچکے ہیں۔