یاسین جوئیہ کا دورہ سندس فاؤنڈیشن،زیر علاج بچوں سے ملاقات ، گفٹس تقسیم  

Sep 05, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر)سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ کا دورہ سندس فاؤنڈیشن۔ اعزازی قونصل جنرل نے سندس فاونڈیشن میں زیر علاج مریض بچوں سے ملاقات بھی کی۔ یاسین جوئیہ نے بچوں میں چاکلیٹس اور گفٹس بھی تقسیم کیے۔ میڈیکل ڈائریکٹر سندس فاؤنڈیشن ڈاکٹر عدنان گیلانی نے سندس فاؤنڈیشن میں مریضوں کو دی جانی والی سہولیات پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا سندس فاؤنڈیشن میں تھیلسیمیا کے 7 ہزار سے زائد مریض زیر علاج ہیں جبکہ ہموفیلیا اور خون کی دیگر بیماریوں کے مریض بھی سندس فاؤنڈیشن سے مفت علاج کی سہولیات حاصل کر رہے ہیں۔ سری لنکن اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ نے کہا سندس فاؤنڈیشن تھیلسیمیا کے مریضوں کیلئے بہت بہترین کام کر رہی ہے۔تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا اور بلڈ کینسر کے حوالے سے سندس فاؤنڈیشن کا کام قابل تعریف ہے۔سندس فاؤنڈیشن کے ساتھ بطور پارٹنر کام کرینگے۔ 

مزیدخبریں