لندن (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانیہ دورے میں برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے پاک برطانیہ تعلقات کو سٹرٹیجک شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اسحاق ڈار کی برطانوی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات
Sep 05, 2024