نوازشریف پی ٹی آئی سمیت تمام پارٹیوں سے غیر مشروط مذاکرات چاہتے ہیں: رانا ثناء 

Sep 05, 2024

اسلام آباد (نیٹ نیوز)  رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف  (پی ٹی آئی) سمیت تمام پارٹیوں سے غیر مشروط مذاکرات چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اختر مینگل کا ایک روز استعفیٰ دے کر دوسرے دن واپس لینا ان کیلئے مشکل ہوگا، ایسی چیزیں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مینیج ہوتی ہیں، اس پر متفق ہیں کہ بلوچستان کے معاملات کو اولین ترجیح سمجھ کر حکومت اور متعلقہ اداروں کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ بلوچستان کی 99.99 فیصد آبادی محب وطن، آئین اور قانون پر یقین رکھتی ہے۔ ان سے علیحدہ برتاؤ ہونا چاہیے۔  فضل الرحمان کی اس بات سے متفق نہیں کہ بلوچستان میں حکومتی عمل داری ختم ہوگئی ہے۔ بلوچستان کے کسی علاقے میں کسی دہشتگرد تنظیم کی عمل داری نہیں ہے۔

مزیدخبریں