ایڈوانس بتا رہا ہوں گیس کی قیمت نہیںبڑھے گی: مصدق ملک 

اسلام آباد (نیٹ نیوز) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ اگلے موسم سرما میں گیس کی قیمت میں اضافہ نہیں ہو گا اور سپاٹ ایل این جی کارگوز خریدنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ بجلی کی قیمتوں، جینکوز، سرکلر ڈیٹ، کپیسٹی پیمنٹس پر الگ الگ ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ امید ہے جو پیکیج لے کر آئیں گے اس سے عوام کو کچھ ریلیف ملے گا۔ گیس کی سپلائی کے حوالے سے سردیوں میں ایک بڑا چیلنج درپیش ہو گا۔ سردیوں میں بجلی کی کھپت کم ہونا ایک بڑا مسئلہ ہے۔ اگر ہم بجلی کی قیمتیں کم کر کے گیس کی قیمتیں بڑھائیں گے تو سردیوں میں بجلی کی کھپت بڑھ سکتی ہے۔ اگر ہیٹرز اور چولہے گیس کے بجائے بجلی پر منتقل کریں تو سردیوں میں کپیسٹی پیمنٹ سے بچا جا سکتا ہے۔ وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ ہر 10 روز کے بعد سعودی عرب کے وفود سے ملاقات کرتا ہوں، گرین ریفائنری کے لیے کمرشل رپورٹ دسمبر میں سامنے آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پیٹرو کیمیکلز کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے، گرین فیلڈ ریفائنری میں 50 فیصد پٹروکیمیکل اور 50 فیصد پٹرولیم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ریکوڈک کوایڈوانس مرحلے میں لے کر جا رہے ہیں، ریکوڈک پر ہم نان ڈسکلوژر ایگریمنٹ میں ہیں اورجلد مثبت خبر آئے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سولر پر رپورٹ جلد وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔ آئی پی گیس پائپ لائن پر 18 ارب کے جرمانے کی بات درست نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن