سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد60 ہزار508  ہو گئی

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات میں مزید اضافہ ہو گیا۔ تعداد 60 ہزار508  ہوگئی۔ سپریم کورٹ میں16 سے31  اگست تک کے زیر التوا مقدمات کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ گزشتہ پندرہ روز کے دوران سپریم کورٹ میں861   مقدمات کا اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق زیر التوا سول مقدمات کی تعداد33 ہزار269  ہے جبکہ  فوجداری کی 10 ہزار335 اپیلیں زیر التوا ہیں۔28  از خود نوٹسز،264  نظرثانی درخواستیں، انسانی حقوق سیل کی ایک سو چونتیس جبکہ تین ہزار361  جیل پیٹیشنز بھی زیر التوا ہیں۔

ای پیپر دی نیشن