پیرس (نیٹ نیوز) فرانس کے شمالی ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 12 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں جبکہ 53 افراد کو بچالیا گیا۔ بدقسمت کشتی میں 70 سے زائد تارکین وطن سوار تھے جو انگلش چینل پر فرانس کے کیپ گریسنیز ساحل سے تقریباً 5 کلومیٹر (3 میل) دوری پر ڈوب گئی۔ یہ کشتی افریقی ممالک سے تارکین وطن کو لے کر یورپی ممالک کی جانب بڑھ رہی تھی جس میں زیادہ تر ایریٹیریا کے باشندے سوار تھے۔ مرنے والوں میں 10 خواتین اور بچے تھے۔ سرچ آپریشن میں 3 ہیلی کاپٹرز اور 4 کشتیوں نے حصہ لیا جس کے دوران 12 افراد کی نعشیں ملی ہیں جبکہ 50 سے زائد کو بحفاظت نکالا گیا جنہیں طبی امداد کی اشد ضرورت تھی۔ کئی کی حالت نازک ہے۔