مستونگ (نیٹ نیوز) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مقامی صحافی نثار احمد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ ایس پی مستونگ عابد خان کے مطابق صحافی نثار احمد کو ملزموں نے گھر کے قریب فائرنگ کر کے قتل کیا۔ نثار احمد ایک نیوز ایجنسی میں بطور رپورٹر فرائض انجام دے رہے تھے۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ قبائلی تنازعہ نثار احمد کے قتل کا شاخسانہ ہے اور ان کی زمینوں پر مخالفین سے پرانی دشمنی چلی آ رہی تھی۔
مستونگ: زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے صحافی قتل
Sep 05, 2024