اسلام آباد (نیٹ نیوز) دنیا کے 88 ممالک کی جیلوں میں 20 ہزار پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ 88 ممالک کی جیلوں میں بیس ہزار پاکستانی شہری قید ہیں۔ ان میں سزائے موت کے 68 پاکستانی شامل ہیں جنہیں دہشت گردی، قتل اور منشیات سمگلنگ پر سزائے موت سنائی گئی۔ متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار 292، سعودی عرب میں 10 ہزار 432، ملائیشیا میں 463، برطانیہ میں 321، عمان میں 578، ترکیہ میں 387، بحرین میں 371، یونان میں 598، چین میں 406، جرمنی میں 90، عراق میں 40، امریکا میں 114، سری لنکا میں 89، سپین میں 92، افغانستان میں 85، ساؤتھ افریقا 48 اور فرانس میں 286 پاکستانی قید ہیں۔
88 ممالک کی جیلوں میں 20 ہزار پاکستانی قید ہونے کا انکشاف
Sep 05, 2024