وزیراعلیٰ خیبر  پی کے کے بھائی نے گورنر کو 500 ملین ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا 

 پشاور(بیورو رپورٹ) وزیراعلی خیبر  پی کے، کے بھائی ایم این اے فیصل امین گنڈاپور نے گورنر خیبر پی کے کو 500 ملین روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس ارسال کردیا۔ نوٹس میں نجی چینل اور اس کے اینکر سلیم صافی کو بھی نوٹس ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ  گورنر نے ٹی وی شو میں جھوٹے الزامات لگائے، ان کا بھائی علی امین گنڈا پور وزیر اعلی ہے، گورنر نے بھائی کی عزت کو نقصان پہنچایا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نجی نیوز چینل اور پروگرام کے میزبان نے بھی علی امین کا موقف لینے کی کوشش نہیں کی، 500 ملین کا ہرجانہ ادا کرکے معافی مانگی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...