لاہور (خبر نگار) کالم نگار اوریا مقبول جان نے سائبر کرائم کے مقدمے میں رہائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ایف آئی اے عمران عابد نے مذہبی منافرت پھیلانے کے کیس میں اوریا مقبول جان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔