اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان میں تیل اور گیس کی تلاش کی سرِفہرست کمپنی، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے بدھ کے روز پائیدار ترقی اور اخلاقی کارپوریٹ گورننس کو فروغ دینے کے لیے اقوام متحدہ کے گلوبل کمپیکٹ (یو این جی سی) میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا ہے۔