اسلام آباد(این این آئی) رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق 2 ماہ میں برآمدات کا حجم 5 ارب ڈالرسے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں حجم 4 ارب 43 کروڑ ڈالر تھا۔ادارہ شماریات کا بتانا ہے کہ اگست میں ملکی برآمدات میں سالانہ 15.93 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اسی طرح جولائی میں برآمدات کا حجم 2 ارب 30 کروڑ ڈالر تھا۔ادارہ شماریات کے مطابق 2 ماہ میں ملکی درآمدات کا حجم 8 ارب 62 کروڑ ڈالر رہا ہے۔دوسری جانب اگست میں سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں1.25 فیصد کمی ہوئی جبکہ جولائی تا اگست تجارتی خسارے میں 4.20 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔
جولائی اور اگست کے دوران برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ہوا: حکام
Sep 05, 2024