سرکاری ملازمین اور حکومت کے درمیان مذکرات پر ڈیڈ لاک بر قرار

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سرکاری ملازمین اور حکومت کے درمیان مذکرات پر ڈیڈ لاک بر قرار، پولیس اور ملازمین  کے درمیان جھڑپیں جاری، پولیس نے ملازمین رہنما  رحمان علی باجوہ سمیت دیگر کو گرفتارکر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ پی ڈبلیو ڈی کے احتجاجی کیمپ میں بیٹھے ملازمین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا بعد ازاں اگیگا کے سر براہ  رحمان علی باجوہ ، پی ڈبلیو ڈی کے لیڈران اور آفیسرز، سمیت متعددملازمین کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔  

ای پیپر دی نیشن