لندن (نیٹ نیوز) سائنس دانوں نے زمین سے تقریباً 55 ملین نوری سال کے فاصلے پر بلیک ہول کی اب تک کی سب سے تفصیلی عکس بندی کی ہے۔ محققین نے زمین سے اب تک لی گئی بلیک ہول کی سب سے زیادہ ریزولوشن والی تصویر حاصل کرنے کے لیے ایونٹ ہورائزن ٹیلی سکوپ (ای ایچ ٹی) کا استعمال کیا۔ تصاویر میں اس جِرمِ فلکی کو نارنجی رنگ کی چمکتی ہوئی انگوٹھی کے طور پر دکھایا گیا تھا جسے آئی آف سورون کا نام دیا گیا تھا۔