سابق ایم پی اے چودھری عدنان قتل کیس میں ملزموں  پر فرد جرم عائد 

Sep 05, 2024

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے سابق ایم پی اے چودھری عدنان قتل کیس میں نامزد ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔ راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ عدالت میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ فیصل رشید نے سابق ایم پی اے چودھری عدنان قتل کیس پر سماعت کی جس کے دوران ملزمان ایم این اے دانیال چودھری، اسامہ چودھری اور چنگیز خان پیش ہوئے۔ ملزم جنید حسین کو اڈیالہ جیل سے مقامی عدالت پیش کیا گیا، عدالت نے ایم این اے دانیال چودھری، اسامہ چودھری، چنگیز خان اور محمد ظہور پر فرد جرم عائد کر دی۔ بعد ازاں عدالت کی جانب سے ملزمان کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی، سابق ممبر پنجاب اسمبلی چودھری عدنان کو 12 فروری کی شام پولیس لائنز کے سامنے قتل کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں