پشاور: شہری کو اٹھانے کیلئے آنے والے سی ٹی ڈی پنجاب کے اہلکارکا ریمانڈ منظور

Sep 05, 2024

پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور کی مقامی عدالت نے شہری کو اٹھانے کیلئے آنے والے سی ٹی ڈی پنجاب کے اہلکار کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا۔ تھانہ ٹاؤن کی حدود میں سی ٹی ڈی پنجاب کے اہلکاروں نے مقامی ٹھیکیدار پیر محمد خان کو اٹھانے کی کوشش کی۔ ملزم اسسٹنٹ سب انسپکٹر سی ٹی ڈی اتل خان نے موقف دیا کہ وہ ٹارگٹ کو پکڑنے کے لیے فیصل آباد سے پشاور آئے تھے، کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف آپریشنز کے تحت مشکوک لوگوں کو اٹھاتے ہیں۔ درخواست گزار تاج محمد آفریدی نے کہا کہ کالی ویگو میں سوار چار مسلح افراد نے ہمارے بھائی کو اغوا کرنے کی کوشش کی، اغوا کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک اہلکار کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا، خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرنے والوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے۔

مزیدخبریں