یوگنڈا کی اتھلیٹ ریبیکا چیپٹگی کو سابق بوائے فرینڈ نے آگ لگا دی

Sep 05, 2024

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پیرس اولمپکس میں شریک کینیا میں رہنے والی یوگنڈا کی ایک اتھلیٹ کو مبینہ بوائے فرینڈ نے آگ لگادی۔کینیا پولیس کے مطابق یوگنڈا کی 33سالہ اتھلیٹ کو مبینہ طور پر اسکے بوائے فرینڈ نے آگ لگائی جس کے باعث اسکے جسم کا 75 فیصد حصہ جھلس گیا ہے۔پیرس اولمپکس 2024 میں میراتھن ریس کے دوران 44 ویں نمبر پر آنے والی رنر ربیکا چیپٹگی پر ٹرانس نزویا کاؤنٹی میں انکے گھر پر حملہ کیا گیا تھا۔ٹرانس نزویا کے پولیس کمانڈر جیرمیا اولے کوسیوم نے بتایا کہ چیپٹگی کے بوائے فرینڈ ڈکسن اینڈیما نے جھگڑے کے بعد پٹرول چھڑک کا آگ لگائی۔اتھلیٹ کے بوائے فرینڈ ڈکسن اینڈیما کو آگ لگانے کی وجہ سے زخم آئے ہیں اور دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ربیکا چیپٹگی کے والدین کا کہنا ہے کہ انکی بیٹی نے حال ہی میں ٹرانس نزویا میں کاؤنٹی میں اتھلیٹس کے مراکز کے قریب زمین خریدی ہے۔ درج کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اتھلیٹ کو آگ لگانے سے قبل جوڑے کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔

مزیدخبریں