دشمن طاقتیں نفرت کا بیانیہ پھیلا رہی ہیں: کامران ٹیسوری 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ دشمن ہم پر نفرت کا بیانیہ مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے مگر ہم ہر بار اس کا جواب محبت سے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ نے امام احمد رضا یونیورسٹی آف ایمرجنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ آج 24 کروڑ لوگوں کا ملک ہنر سے محروم ہے، لوگ آج روزگار سے محروم ہیں، ہمیں لوگوں کو پاؤں پر کھڑا کرنا ہے اور خوشحال بنانا ہے۔ ہمیں ایک ایسی سازش میں گھیر لیا گیا ہے جس سے ہم کوشش کر کے نکل سکتے ہیں، دشمن نہیں چاہتے پاکستان دنیا میں مستحکم ہوکر اپنا کردار ادا کرے۔ پڑوسی ملکوں کی کئی سالوں سے بات کر رہے ہیں مگر بدقسمتی سے ہم صرف دعووں اور باتوں کی حد تک ہیں، جو کام ملک میں حکومتوں اور سیاستدانوں کو کرنا تھا وہ بشیر فاروقی بغیر سیاست کے کر رہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن