یوٹیلٹی سٹورز بندش کیس، حکومتی وکیل کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی مہلت 

Sep 05, 2024

لاہور (خبر نگار) ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت، ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کے وکیل کو فریقین کی جانب سے جواب جمع کروانے کیلئے آئندہ سماعت تک مہلت دے دی۔ جسٹس راحیل کامران شیخ نے یوٹیلیٹی سٹور کے ملازم کی درخواست پر سماعت کی، جس میں یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔ حکومت کے وکیل نے جواب جمع کروانے کیلئے مہلت کی استدعا کی۔ درخواستگزار کے وکیل آصف شہزاد ساہی نے بتایا کہ فریقین نے جواب داخل نہیں کیا۔ اس پر عدالت نے دوبارہ نوٹس جاری کر کے جواب مانگ لیا۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ یوٹیلیٹی سٹورز ایک منافع بخش ادارہ ہے اور سالانہ 25 ارب روپے ٹیکس کی مد میں ادا کرتا ہے جبکہ دو ارب خالص منافع کما رہا ہے۔ درخواست میں یہ اندیشہ ظاہر کیا گیا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش سے گیارہ ہزار افراد بیروزگار ہو جائیں گے۔

مزیدخبریں