انسداد دہشت گردی عدالت، محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

Sep 05, 2024

لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے بانی پی ٹی آئی کے گرفتاری کے وقت زمان پارک میں پولیس پر حملہ کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما اویس یونس کا 10 دنوں کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ عدالت نے ملزم کو 14 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج عرفان حیدر نے عسکری ٹاور حملہ اور جلائوگھیرائو کیس میں میاں محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کر دی۔ پولیس نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی ، عدالت نے ملزم کو 18 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے ظل شاہ قتل کیس میں پی ٹی آئی لاہور کے صدر ایم پی اے امتیاز شیخ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ پولیس نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی۔

مزیدخبریں