لاہور (سٹاف رپورٹر)آئی جی پنجاب نے 4 افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دئیے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی محمدصہیب اشرف کوتبدیل کرکے ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن سی ٹی ڈی ریجنل آفیسر سی ٹی ڈی گوجرانوالہ ‘علی وسیم گجر کو تبدیل کرکے ریجنل آفیسر سی ٹی ڈی لاہور ‘ایس ایس پی ریسرچ سی ٹی ڈی فراز احمد کو تبدیل کرکے ریجنل آفیسر سی ٹی ڈی گوجرانوالہ جبکہ شمس الحق کو ایس پی انویسٹیگیشن سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر تعینات کردیا گیا۔