لاہور (سپورٹس رپورٹر ) بنگلہ دیش سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد پاکستان 1965ء کے بعد سے اپنے سب سے کم ریٹنگ پوائنٹس پر آ گیا ہے۔ پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں دو درجے گر کر 76 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے سے 8 ویں نمبر پر آ گیا۔ آئی سی سی نے کہا کہ یہ 59 سال میں ٹیسٹ رینکنگ ٹیبل میں پاکستان کے پاس سب سے کم ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ رینکنگ شروع ہونے کے بعد سے پاکستان کے سب سے کم ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ اس مختصر مدت کو چھوڑ کر جب میچوں کی کمی کی وجہ سے ان کی درجہ بندی نہیں کی گئی تھی۔ سیریز جیتنے کے باوجود بنگلہ دیش 13 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کیے اور 9 ویں نمبر پر ہے۔