اسلام آباد/ راولپنڈی(نمائندہ نوائے وقت) پیکا ایکٹ جج محمد افضل مجوکا نے سابق سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف متنازعہ ٹویٹس کیس کا ٹرائل شروع کرنے کے لئے 21 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی۔ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی وکلا کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ فاضل جج نے کہا کہ کیس کا ٹرائل شروع کرنا ہے مشاورت سے کوئی ایک تاریخ بتا دیں ۔ وکیل نے کہا کہ 14 ستمبر کے بعد کی کوئی بھی تاریخ رکھ لیں ہم حاضر ہیں۔ فاضل جج نے کہا کہ 21 ستمبر کو کوئی بڑا کیس نہیں 21 تاریخ رکھ لیتے ہیں ۔