پاکستان، ایران گیس منصوبے پر سوال: امریکہ کا کسی بھی ملک، شخص کو پابندیوں سے باخبر رہنے کا مشورہ 

Sep 05, 2024

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتیھو ملر نے پاکستان اور ایران گیس پائب لائن منصوبے پر پابندی سے متعلق سوال کے جواب میں ملکی پالیسی واضح کر دی۔ ایک صحافی نے ترجمان سے پوچھا پاکستان کو گیس پائپ لائن منصوبے پر ممکنہ 18 ارب ڈ الر جرمانے کے نوٹس سے خبردار کیا ہے جبکہ امریکہ نے بھی پاکستان کو متنبہ کیا ہے کہ منصوبہ پورا کرنے کی صورت میں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، جس پر ترجمان نے مزید کہا کہ ہم یقیناً ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والے کسی بھی ملک یا شخص کو امریکی پابندیوں کے تناظر میں ان سودوں پر ممکنہ اثرات سے باخبر رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ایران میں اگست کے مہینے میں جولائی کے مقابلے میں دوگنا زیادہ افراد کو پھانسی دیئے جانے پر اقوام متحدہ کی تشویش سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں میتھیو ملر نے کہا کہ ہم اس کے بارے میں فکر مند ہیں۔ منصفانہ ٹرائل کے مواقع نہ ملنا بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں سے ایک ہے۔

مزیدخبریں