لاہور (خصوصی نامہ نگار) وزیر داخلہ محسن نقوی سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان‘خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور سفیر امن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے ملاقات کی۔ جس میں قیام امن، دہشت گردی، فرقہ واریت کے خاتمے، مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سفیر امن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیغام پاکستان‘ پاکستان کا وہ عظیم بیانیہ ہے جس نے دہشت گردی، انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کو حرام قرار دیا ہے۔ موجودہ ملکی حالات میں بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور قومی یکجہتی کیلئے ہم سب کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہمارا دشمن بڑا عیار و چالاک ہے‘ پاکستان میں بدامنی پھیلا کر انتشار پیدا کر کے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔
محسن نقوی سے ملاقات‘ بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے سب کردار ادا کریں: عبدالخبیر آزاد
Sep 05, 2024