زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال 

Sep 05, 2024

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، زرعی تعلیم و تحقیق حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  سی پیک کے تحت زرعی شعبے میں  ایک  ہزار ماہرین کی چین میں تربیت کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ زرعی تعلیم و تحقیق حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر 1 ہزار ماہرین کو چین بھیجا جا رہا ہے، جدید خطوط پر استوار زراعت کے شعبے میں تربیت حاصل کریں گے۔ 

مزیدخبریں