نارووال سے لیگی ایم پی اے خواجہ وسیم بٹ پنجاب بیت المال کے چیئرمین مقرر

 لاہور‘نارووال (نیوزرپورٹر‘نمائندہ نوائے وقت) ضلع نارووال سے تعلق رکھنے والے ممبر صوبائی اسمبلی خواجہ محمد وسیم بٹ کو پنجاب بیت المال کا نیاچیئرمین مقرر کردیا گیا۔وزیراعلی آفس کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ خواجہ محمد وسیم بٹ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلی بار سوشل ویلفیئر کے دفتر کا دورہ کیا۔ سینئر پارلیمنٹیرین خواجہ محمد وسیم بٹ اس سے قبل دو دفعہ نارووال کے تحصیل ناظم بھی رہ چکے ہیں اور نارووال سٹی کے حلقہ انتخاب سے مسلسل تیسری مرتبہ ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔خواجہ محمد وسیم بٹ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے کنوینئر کی حثیت سے بھی اپنی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔خواجہ محمد وسیم بٹ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ تھا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ پارٹی قیادت نے میرے اوپر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مجھے اس اہم ذمے داری کے اہل سمجھا ہے،انشااللہ میری یہ کوشش ہوگی کہ اس ذمے داری کو بقدر احسن انجام دہی کیلئے اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن عوامی خدمت کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب‘ سہیل شوکت بٹ نے آج نو منتخب امین بیت المال پنجاب‘ ایم پی اے خواجہ محمد وسیم بٹ کے ساتھ ملاقات اورمباکباد دی ۔

ای پیپر دی نیشن