کراچی ( کامرس رپورٹر ) مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1400روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 60 ہزار 100 روپے پر آگیا ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 1200روپے کمی سے 2 لاکھ 22 ہزار 994 روپے رہی۔علاوہ ازیں مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 25پیسے بڑھ کر280.25روپے ہوگئی جبکہ انٹربینک میں ڈالر 5پیسے اضافے سے 278.80روپے کا ہوگیا۔