حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر عبد الرزاق نے ضلع کونسل کے تعمیر ہونے والے ویئر ہائو س اورزیر تعمیر گورنمنٹ گرلز کالج کالیکی منڈی کے منصوبے کا دورہ کیا۔جہاں انہوں نے تعمیراتی کام کی کوالٹی کا جائزہ لیا۔گورنمنٹ کالج کی تعمیر کے اس منصوبے پر 184ملین کی لاگت آئیگی ۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ تصور عباس ، چیف آفیسر ضلع کونسل شہزاد اختر تارڑ اور محکمہ بلڈنگ کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع کونسل میں تعمیر ہونے والے نئے ویئر ہائو س کی سائٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ویئر ہائوس کے کام کی کوالٹی کو چیک کیا۔ سی او ضلع کونسل کو نئے تعمیر ہونے والے ویئر ہائوس بارے بریفنگ بھی دی ۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے184ملین کی لاگت سے نئے تعمیر ہونے والے گورنمنٹ گرلز کالج کالیکی کے منصوبے کا بھی دورہ کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور محکمہ بلڈنگز کے افسران نے ڈپٹی کمشنرکو کالج کے منصوبے بارے بریفنگ دی ۔