گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )امیر جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ مظہر اقبال رندھاوانے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن6 ستمبر کو گوجرانولہ آئیں گے،جماعت اسلامی ضلعی ورکرز کنونشن بسلسلہ رابط عوام مہم میں مہمانان گرامی امیر العظیم جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان، محمد جاوید قصوری امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی بھی شرکت کریں گے۔ اس دوران ڈور ٹو ڈور رابط عوام مہم میں 6 مقامات پر ممبرسازی کیمپس لگائیں جائیں گے گوجرانوالہ کے لاکھوں لوگوں کو جماعت اسلامی کا ممبر بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ ذمہ داران کے اجلا س اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرضلعی جنر ل سیکرٹر ی ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی،ادریس ایوب شیخ سمیت ذمہ داران نے بھی شرکت کی ، اجلا س سے خطا ب کرتے ہو ئے مظہراقبال رندھاوانے کہا کہ عوام ملکر اپنے حقوق کی جنگ لڑیں اس ظالمانہ اور فرسودہ فرسودہ نظام سے نجات کے لئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔