گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )انٹر امتحانات میں ٹاپ پوزیشن ہولڈرز طلبہ کی اکثریت متوسط اور سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھتی ہے۔ سائیکل مکینک کے بیٹے نے بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی، آرٹس گروپ کا ٹاپر شاہد علی والد کے ساتھ کھیتی باڑی میں ہاتھ بٹاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹر میں بورڈ میں مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کرنیوالے طالبعلم علی حسن کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے اس کا والد سائیکل مکینک ہے۔ آرٹس گروپ میں ٹاپ کرنے والا شاہد علی کا والد کسان ہے وہ خود بھی کھیتی باڑی میں اپنے والد کا باتھ بٹاتا ہے۔شاہد علی پروفیسر بننا چاہتا ہے،آرٹس گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالے احمد قدوس کا والد ٹیلر ہے وہ خود سی ایس ایس کرنا چاہتا ہے ۔ آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی فاطمہ کا والد مزدور ہے۔ فاطمہ ٹیچر بننا چاہتی ہے اسی گروپ میں سیکنڈ پوزیشن ہولڈر مریم کا والد سکیورٹی گارڈ ہے۔
گوجرانوالہ:پوزیشن ہولڈرز کی اکثریت کا متوسط ، سفید پوش طبقہ سے تعلق
Sep 05, 2024