گوجرانوالہ:غیر حاضری پر پی ایچ اے کے 4ملازمین نوکری سے فارغ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے میاں عتیق الرحمان نے چارج سنبھالتے ہی پی ایچ اے میں عدم حاضری کی بنا پر 4ملازمین کو نوکری سے برخاست کر دیا ۔ جن ملازمین کو نوکری سے برخاست کیا گیا ہے ان میں گیٹ کیپر سلمان ،مالی ثاقب  ،صلاح الدین اورعظمت علی شامل ہیں ، ان ملازمین کو ڈیوٹی سے مسلسل عدم حاضری کی بنا پر نوکری سے فارغ کیاگیاجبکہ ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے تمام زونز میں تعینات فیلڈ سٹاف کی لسٹیں بھی طلب کر لی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن