کے پی حکومت کی کم قیمت ہاؤسنگ سکیم منصوبہ لانے کی تیاری

 خیبرپختونخوا حکومت نے کم قیمت ہاؤسنگ سکیم منصوبہ لانے کی تیاری کر لی۔دستاویز کے مطابق ابتدائی مرحلے میں ہاؤسنگ منصوبے کے لیے 4 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے، مستحق افراد کو گھرکی تعمیر کے لیے 15 لاکھ روپے تک بلا سود قرض دیا جائے گا۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ منصوبہ کم آمدن والے افراد کے لیے لایا جارہا ہے، ایک لاکھ روپے سے کم آمدن والے شہریوں کو گھر کی تعمیر کے لیے قرض دیا جائیگا، کم از کم 5 مرلے زمین رکھنے والوں کو گھر کی تعمیر کے لیے حکومت قرض دے گی۔ذرائع کے مطابق منصوبے پر محکمہ ہاؤسنگ نے کام شروع کردیا، شہری 10 سال میں انتہائی کم ماہانہ اقساط میں قرض واپس کریں گے، پرانے گھر کی تزئین و آرائش کے لیے بھی قرض دیا جائے گا تاہم قرض صرف ان افراد کو دیا جائے گا جن کے پاس زمین ہے لیکن گھر بنانے کے پیسے نہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن