پشاور:طلبہ کو زمین پر بٹھا کر پڑھانے والے 3 سکولوں کے اساتذہ معطل

 پشاور میں فنڈز کی موجودگی کے باوجود طلبہ کو زمین پر بٹھا کر پڑھانے والے 3 سکولوں کے اساتذہ کو معطل کردیا گیا جبکہ تحقیقات شروع کردی گئی۔چھٹیوں کے اختتام کے بعد سکول کھلتے ہی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(ڈی ای او)پشاور طلبہ کو سکولوں میں دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے متحرک ہو گئے۔اس دوران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے طلبہ کو سہولیات کی عدم فراہمی پر 3 سکولوں کے اساتذہ معطل کردیئے ۔ ڈی ای او پشاور نے کہا کہ فنڈز کی موجودگی کے باوجود طلبہ کو زمین پر بٹھا کر پڑھایا جارہا تھا، سکول کے پی سی ٹی فنڈ میں 50 ہزار روپے موجود ہیں تو چٹائی یا دری پر طلبا کو کیوں نہیں بٹھایا۔اعلامیے کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 2 ، نمبر 3 اور نمبر 5 کے 3 اساتذہ کو معطل کیا گیا ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاور نے کہا کہ تعلیمی سال شروع ہوگیا ہے لیکن طلبہ کو سکولوں میں سہولیات تاحال فراہم نہیں کی گئیں، تمام معطل اساتذہ کے خلاف انکوائری بنا کر تحقیقات شروع کردی ۔

ای پیپر دی نیشن