بچوں کے لیے ایسے سوچتی ہوں جیسے ماں اپنے بچوں کے لیے سوچتی ہے:مریم نواز

Sep 05, 2024 | 16:30

ویب ڈیسک

مریم نواز کا کہنا ہے کہ نیوٹریشن پروگرام پورے ملک میں ہونا چاہیے. خواہش ہے بچوں کے لیے بہترین اسکول میل فراہم کیا جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم  نوازنے ڈیرہ غازی خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں سے مل کربہت خوشی ہوئی، ڈی جی خان سے لاہورچاہے جتنا بھی دورہو میں ان بچوں سے دورنہیں۔ چاہتی ہوں بچوں کوبہترتعلیم، ماحول اوراچھا مستقبل ملے۔مریم نوازنے کہا کہ یہ بچے میرے وی آئی پیزہیں. بچوں کے لیے ایسے سوچتی ہوں جیسے ماں اپنے بچوں کے لیے سوچتی ہے. میرا خیال تھا ڈیرہ غازی خان کے بچے مجھے نہیں جانتے ہوں گے، ڈیرہ غازی کے بچے مجھے پہلے سے جانتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ بنی توسوچا بچوں کی میل اورنیوٹریشن کے لیے کیا کریں. ایک اسکول میں پتہ چلا بہت سے بچے ناشتہ کرکے نہیں آتے، اسکول میں بچے 11 سے 12 بجے کے قریب بے ہوش ہوجاتے ہیں۔مریم نوازنے کہا کہ اسکولوں کے بچوں کے لیے نیوٹریشن پروگرام لانے کا فیصلہ کیا تھا، پانچویں جماعت تک بچوں کودودھ فراہم کیا جائے گا.  خواہش ہے بچوں کے لیے بہترین اسکول میل فراہم کیا جائے، مجبوری ہے پاکستان کے وسائل اتنے اچھے نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چاہتی ہوں مہنگے اسکولوں کی طرح بچوں کوبہترین سہولیات فراہم کرسکیں. اسکول میں میل کی فراہمی کا پروگرام لاہورسے شروع نہیں کیا. جنوبی پنجاب سے اسکول میل پروگرام شروع کررہے ہیں. جنوبی پنجاب کے بچےغذائی قلت کاشکارہیں۔

مزیدخبریں