سوات : زلزلے کے جھٹکے، شدت 5 ریکارڈ

Sep 05, 2024 | 17:42

ویب ڈیسک

اسلام آباد: سوات، ملاکنڈ اور شانگلہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے .جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان میں تھا۔ زلزلے کی گہرائی 104 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

چند روز قبل اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش افغانستان تھا جس کی زیر زمین گہرائی 215 کلو میٹر اور شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی تھی۔خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن میں ہنگو، مردان، ملاکنڈ، بونیر، پشاور، سوات، شمالی وزیرستان، شانگلہ اور دیر شامل تھے۔اس کے علاوہ پنڈدادن خان، ملکوال، پنڈی بھٹیاں، مانسہرہ، بٹ گرام، تورغر اور کوہستان میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں