وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ جو لوگ سازش کرکے مجھے بلیک میل کر رہے ان کو سبق سکھاؤں گا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں خود این او سی ہوں، جلسہ ہو کر رہے گا. بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بتایا کہ جلسے کے بعد اگلی ملاقات ہوگی۔انہوں نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی کو یقین نہیں آرہا کہ وہ گورنر بن گیا ہے، گورنر خیبرپختونخوا کو اسلام آباد، کے پی ہاؤس اور نتھیا گلی سے نکالا، مجھے مجبور کررہا ہے کہ اسے گورنر ہاؤس سے نکالوں، یہ دو ٹکے کا آدمی ہے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ گورنر میرے خلاف الیکشن لڑے تو اس کی ضمانت ضبط کردوں، صوبے میں امن وامان پر توجہ دے رہا ہوں، بلدیاتی نمائندوں کے احتجاج سے پہلے ان سے مذاکرات کیے، اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرونگا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ شکیل خان کو میں نے نہیں بلکہ بانی چیئرمین کی بنائی گئی کمیٹی نے نکالا ہے، جو لوگ سازش کرکے مجھے بلیک میل کر رہے ان کو سبق سکھاؤں گا، ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری، سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دونگا۔
جو لوگ سازش کرکے مجھے بلیک میل کر رہے ان کو سبق سکھاؤں گا: علی امین گنڈاپور
Sep 05, 2024 | 17:52