پاک فوج ہر قسم کے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلیے تیار ہے:عسکری قیادت

راولپنڈی: عسکری قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاک فوج ہر قسم کے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلیے تیار ہے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے راولپنڈی میں آرمی وار گیم کے اختتامی اجلاس میں شرکت جہاں ان کو وار گیم اور پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر جامع بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر،اعلیٰ عسکری حکام اور وفاقی وزرا بھی شریک تھے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور خطے میں استحکام برقرار رکھنے کیلیے مسلح افواج کے کلیدی کردار کو سراہا۔وزیر اعظم نے جوہری جنوبی ایشیا میں فروغ امن کیلیے مسلح افواج کی تعریف کی جبکہ عسکری قیادت نے قومی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلیے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ پاک فوج موجودہ سکیورٹی چیلنجز سے پوری طرح باخبر ہے. کسی بھی جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے کیلیے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھیں گے۔

عسکری قیادت نے کہا کہ پاک فوج ہر قسم کے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلیے تیار ہے. پاکستان کے خلاف ہر قسم مذموم عزائم ناکام بنائے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن