ریاست دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی، اُنہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

 ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف اس سال32 ہزار 173 آپریشنز کیے گئے۔ جی ایچ کیو میں میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس کرنے کا مقصد قومی سلامتی کے معاملات سے جڑا ہے، داخلی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف کیے گئے اقدامات کا احاطہ کرنا ہے، ہمیں معلوم ہے کہ بلوچستان کے عوام میں احساس محرومی اور ریاستی جبر کا ایک تاثر پایا جاتا ہے، جسے بیرونی ایما پر مخصوص عناصر بڑھاوا دیتے ہیں تا کہ صوبے میں ترقی کا عمل خوف و ہراس کے ذریعے متاثر کیا جا سکے، اسی دوران بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں اندرون اور بیرون ملک کے دشمن عناصر کی ایما پر کی گئیں، نہتے شہریوں کو بربریت کا نشانہ بنانا اور اُس پر فخر کرنا، اِس ظلم کو کرنے اور کرانے والوں کی مایوسی کی عکاسی ہے

ای پیپر دی نیشن