سیکیورٹی میں اہم خامی, ناسا نے پاکستانی انجینئر کو اعزاز سے نواز دیا

Sep 05, 2024 | 22:39

ویب ڈیسک

سیکیورٹی میں اہم خامی کی نشاندہی پر ناسا نے پاکستانی انجینئر شہزاد احمد کو اعزاز سے نواز دیا ہے۔امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے سائبر سیکیورٹی تجزیہ کار شہزاد احمد کو اپنے سسٹم میں سیکیورٹی کی ایک اہم کمزوری کی نشاندہی کرنے پر اعزاز سے نوازا ہے۔شہزاد احمد نے سوشل میڈیا ایپ لنکڈ ان میں تحریر کیا کہ میں نے ناسا کو ہیک کیا اور اہم سیکیورٹی خامی کی نشاندہی کروانے پر ناسا نے بہترین تحفہ دیا۔شہزاد احمد نے اسے ایک اہم سنگ میل اور انتطار کا طویل سفر قرار دیا جب کہ انہوں نے ناسا کی سیکیورٹی ٹیم کے اعتراف اور تعاون پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ 

اس سے قبل  ایک اور پاکستانی انجینئر احمد اویس نےناسا کے مریخ 2020 مشن کیلئے اپنی جانب سے تعاون پر عالمی اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ انہوں نے ان جینویٹی ہیلی کاپٹر کیلئے کوڈ ڈویلپ کرنے میں ناسا کا ساتھ دیا۔حال ہی میں پذیرائی حاصل کرنے والے احمد اویس نے ایسے ہیلی کاپٹر کیلئے کوڈنگ میں مدد دی تھی .جس نے زمین کے علاوہ کسی بھی دوسرے سیارے پر پہلی پاور کنٹرولڈ فلائٹ کیلئے اڑان بھرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

مزیدخبریں