کے پی میں گرڈ اسٹیشنز پر حملے، پاور ڈویژن نے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: صوبہ خیبر پختونخوا میں گرڈ اسٹیشنز پر ہونے والے حالیہ حملوں کے خلاف پاور ڈویژن نے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ پاور ڈویژن نے پیسکو کے چیئرمین بورڈ کو خط لکھ دیا ہے جس کے مطابق گرڈ اسٹیشنز پر حملے کرنے والوں کے خلاف بلا خوف ایف آئی آر کاٹی جائے گی۔خط میں لکھا گیا کہ اگر مقامی پولیس کارروائی سے کتراتی ہے تو پیسکو عملہ سیشن جج کے پاس جائے گا. پولیس اور سیشن جج ایف آئی آر کے معاملے حل نہ کریں تو پھر ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق خط میں تحریر کیا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ سے تجربہ کار قانونی مشیر کے ذریعے معاملہ حل طلب کیا جائے گا. پشاور کے ایم پی اے اور درگئی کے تحصیل ناظم کے واقعے پر بھی کارروائی ہوگی.پیسکو کے گرڈز اور دیگر تنصیبات کی حفاظت کیلیے فرنٹیئر کانسٹیبلری کی خدمات لی جائے گی۔اس میں مزید کہا گیا کہ پاور ڈویژن وزرات داخلہ کے ساتھ معاملہ اٹھائے گی. گرڈ اسٹیشنز پر حملہ اور قبضہ کرنے والوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کی جائیں گی جبکہ حملوں میں ملوث افراد کو پرنٹ میڈیا پر بھی بے نقاب کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

عالمی یوم جمہوریت اور پاکستان 

جمہوریت آزاد،مضبوط اور خوشحال وفاقی ریاست کی ضمانت ہے۔جمہوریت عوامی خواہشات کے مطابق نظام ریاست کی تشکیل کا نظام ہے۔ یہ ...