آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ سیمنٹ کی مقامی فروخت اور برآمد میں نمایاں کمی واقع ہوگئی ہے۔گزشتہ ماہ اگست کے حوالے سے آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں .جس کے مطابق اگست 2024 میں سیمنٹ کی فروخت میں 25.68 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ اگست میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 3.366 ملین ٹن رہی، گزشتہ سال اگست میں سیمنٹ کی فروخت 4.528 ملین ٹن تھی۔اگست 2024 میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 6 لاکھ 13 ہزار 857 ٹن رہی، اگست 2023 کے مقابلے میں سیمنٹ کی برآمد میں بھی 16 فیصد کمی واقع ہوئی۔ترجمان نے بتایا کہ جولائی اگست میں مجموعی مقامی و ایکسپورٹ فروخت 6.375 ملین ٹن رہی. جولائی اگست کی فروخت گزشتہ سال اِسی عرصے کے مقابلے میں 17.82 فیصد کم رہی۔سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک سال سے سیمنٹ کی مقامی مارکیٹ میں مسلسل منفی رجحان دیکھا جارہا ہے۔
سیمنٹ کی مقامی فروخت اور برآمد میں نمایاں کمی
Sep 05, 2024 | 23:10