ریمنڈ ڈیوس کی جانب سے فیضان اور فہیم کے ورثا کو دی گئی دیت کو لاہور ہائیکورٹ میں رانا علم الدین غازی ایڈوکیٹ نے چیلنج کیا تھا جس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس چوہدری افتخار حسین کر رہے تھے درخواست گزار نے درخواست میں اپنا موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ دیت کے معاملے میں شرعی اور آئینی تقاضے پورے نہیں کیے گئے جبکہ یہ بھی بات سامنے نہیں آئی کہ دیت کی رقم کس نے ادا کی ۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کر رکھی تھی کہ ریمنڈ کی جانب سے دی گئی دیت کو غیر قانونی قرار دیا جائے درخواست گزارکے سماعت پر پیش نہ ہونے پرفاضل عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پردرخواست خارج کر دی ۔