ڈی جی ایف آئی وسیم احمد اپنےعہدے سے مستعفی ہوگئے،ملک محمد اقبال کو نیا ڈی جی ایف آئی اے مقرر کردیا گیا ۔

ڈی جی ایف آئی اے وسیم احمد نے اپنا استعفیٰ کل وزیراعظم کو بھجوا دیا تھا ۔ ان کا کہنا ہے کہ صورتحال متنازعہ ہوگئی تھی جو ملکی مفاد میں نہیں تھا۔ وسیم احمد نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کی وجہ سے ملک کے دو ستون آپس میں لڑیں۔ وسیم احمد کے مستعفی ہونے کے بعد آئی جی بلوچستان ملک محمد اقبال کو نیا ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیا گیا ہے۔ ملک محمد اقبال کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوچکا ہے۔ وسیم احمد ملازمت کی مدت پوری ہونے کے بعد کنٹریکٹ پر کام کررہے تھے جبکہ سپریم کورٹ نے انہیں ہٹانے کا حکم دے رکھا تھا۔

ای پیپر دی نیشن