اٹھارویں ترمیم کےتحت ہائیرایجوکیشن کمیشن کی تحلیل کے خلاف پشاور یونیورسٹی کے طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا

یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ایم فل اور پی ایچ ڈی کے سینکڑوں طالب علموں نے کمیسٹری ڈیپارٹمٹ کے سامنےاحتجاج کیا ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایچ ای سی سکالر شپ کے ذریعے ہزاروں طلبا اور طالبات اندرون و بیرون ملک تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ صوبائی حکومتیں اس قابل نہیں ہیں کہ طلبہ کے پڑھائی کے اخراجات برداشت کر سکیں اس لیے طلبا کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایچ ای سی کی تحلیل کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ وسیع کر دیا جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن