محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کاشت کے اکثرعلاقوں میں آئندہ دو سے تین روز تک خاطرخواہ بارش کا کوئی امکان نہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا جبکہ مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں پولن کی تعداد چھ ہزار سات سو پچانوے فی کیوبک میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ گرمی لسبیلہ، تربت اور موہنجودڑو میں پڑی جہاں درجہ حرارت تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ چھور اور پڈعیدن میں اکتالیس، سکھر اور بدین چالیس، لاڑکانہ، نوابشاہ، مٹھی اور سبی میں بیالیس، کراچی، ملتان اور لاہور میں اڑتیس، پشاور اور فیصل آباد میں سینتیس، اسلام آباد چونتیس، مظفرآباد اکتیس، کوئٹہ اٹھائیس، گلگت پچیس، اور مری میں زیادہ سے زیادہ درجیہ حرارت بائیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔