سسپنس سے بھرپور ہالی ووڈ کی نئی فلم ہاؤس ایٹ دی اینڈآف دی سٹریٹ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

Apr 06, 2012 | 19:26

سفیر یاؤ جنگ
ہدایت کار مارک ٹونڈریا کی نئی فلم ہاؤس ایٹ دی اینڈ آف دی سٹریٹ ایک طلاق یافتہ خاتون سارہ کی کہانی ہے جو اپنی بیٹی کے ساتھ ایک قصبے میں نئی زندگی کا آغاز کرتی ہے۔ سارہ کی ناپسندیدگی کے باوجود اس کی بیٹی ایلیسا کی دوستی ہمسائے میں مقیم ایک لڑکے ریان سے ہوجاتی ہے۔ ریان کی بہن کچھ عرصہ قبل اپنے والدین کو قتل کرکے غائب ہوجاتی ہے۔ اس دوستی کے بعدسارہ کی زندگی میں طوفان آجاتا ہے اور ماں بیٹی پراسرار قوتوں میں گھرجاتے ہیں۔ ٹریلر میں دکھائے گئے سنسنی خیزاور ہارر مناظر نے شائقین کی بے چینی میں اضافہ کردیا ہے۔
مزیدخبریں