ایف آئی اے کو فیوچر کنسرن کے مالک کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی کی چانچ پڑتال کی ہدایت

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائی کورٹ نے فیوچر کنسرن کمپنی کے مالک عاصم ملک کی بیوی کے خلاف دائر رٹ درخواست میں ایف آئی اے کو مدعا علیہ کے کاغذات جانچنے کا حکم دیدیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا زوبیہ رباب نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنا ذریعہ آمدنی فیوچر کنسرن کمپنی لکھا ہے جس کمپنی کے ذریعے عوام سے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا ہے لہٰذا فاضل عدالت ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دے۔

ای پیپر دی نیشن