کھچی والا(نامہ نگار) پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے دیرینہ ساتھی اور مزدور لیڈر چراغ الدین (گڑے والے) طویل علالت کے بعد گزشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی نمازہ جنازہ میں سابق ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی چودھری شوکت محمود بسرائ، ڈاکٹر کلیم سلیم، پرویز اختر عباسی سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنان نے قائدین کی بے نظیر بھٹو کے سکیورٹی گارڈ چراغ الدین کے نمازہ جنازہ میں شرکت نہ کرنے پر بھی غم و غصہ کا اظہار کیا۔